ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: اننت کمار دوستانہ تعلقات کے مالک تھے: مرکزی وزیر کے انتقال پر ضلع نگراں کار وزیر دیش پانڈے کا تعزیتی پیغام

کاروار: اننت کمار دوستانہ تعلقات کے مالک تھے: مرکزی وزیر کے انتقال پر ضلع نگراں کار وزیر دیش پانڈے کا تعزیتی پیغام

Mon, 12 Nov 2018 17:45:06    S.O. News Service

کاروار:12؍نومبر (ایس او نیوز) اترکنڑا ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے نے مرکزی وزیر برائے کھاد اور پارلیمانی معاملات اننت کمار کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

تعزیتی پیغام میں وزیر دیش پانڈے نے مرکزی وزیر اننت کمار کی صفات کا تذکرہ کرتےہوئے کہاکہ وہ بنگلورو کے جنوبی حلقہ سے لگاتار منتخب رہے ہیں، وہ ایک دوستانہ تعلقات کے مالک تھے، پارٹیوں کی تفریق کئے بغیر ترقی کئے تھے، ان کے انتقال پر ملک ایک لیڈر کو کھونے کی بات کہی ہے۔ دیش پانڈے نےکہاہے کہ بطور ایم پی انہوں نے ہمیشہ کرناٹک ریاست کے کاموں میں تعاون کیاہے۔ چھوٹی عمر میں سماجی اور سیاسی میدان میں قدم رکھنے والے اننت کمار بہت جلد شہرت پائی ، بنگلورومیں  بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قیام میں ان کا بھی اپنا حصہ ہونے کی بات کہی ہے۔ موصوف وزیر نے اننت کمار کے انتقال پر ان کے خاندان والوں کو ہمت ، طاقت اور صبر کرنے کی پرارتھنا کی ہے۔


Share: